منہاج اسلامک سنٹر (اوسپتالیت، بارسلونا سپین) میں پہلی دفعہ نماز عید کا اجتماع منعقد ہوا

مورخہ: 19 اگست 2012ء

عید الفطر کے موقع پر اوسپتالیت (بارسلونا، سپین) میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں ہزاروں پاکستانیوں نے نماز عید ادا کی جو کہ اوسپتالیت کی تاریخ میں کسی پاکستانی دینی پلیٹ فارم کی طرف سے منعقدہ پہلا اجتماع تھا۔

نمازیوں کی کثیر تعداد کے پیش نظر تین جماعتوں کا اہتمام کیا گیا، پہلی جماعت علامہ عبدالرشید شریفی، دوسری جماعت حافظ مسعود اختر اور تیسری جماعت حافظ عبدالرحمان نے کرائی۔ نماز عید ادا کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی کثیر تعداد میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسپتالیت کا رخ کیا۔ نماز عید کے دوران مسجد کے اندر اور باہر گلی میں نظم ونسق کی پابندی کے لئے منہاج القرآن اوسپتالیت اور منہاج یوتھ لیگ اوسپتالیت کے اراکین پر مبنی سیکورٹی ٹیم نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top