سجاد کریم اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شمس الرحمان آسی کی ملاقات

مورخہ: 01 جون 2009ء

گذشتہ دنوں MEPسجاد کریم اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے آفس مجرر شمس الرحمان آسی کے مابین ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ سجاد کریم کا کہنا تھا کہ یہاں برطانیہ میں ہمارے لوگوں نے ہر میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں اور سیاست کے میدان میں بھی اپنا نام پیدا کیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی کمیونٹی کے عروج کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ جس بھی میدان میں خدمات دے رہے ہیں ہمیں اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل دے سکیں۔ سجاد کریم کا کہنا تھا کہ میری دیرینہ خواہش ہے کہ ہمارے لوگ 4 جون کو ہونے والے الیکشن میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں تا کہ ہم سب مل کر اپنی کوگانٹی کی آواز اپنے نمائندوں کے ذریعے ہر سطح پر پہنچا سکیں۔ شمس الرحمان آسی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی لوگوں کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا اور ساتھ ہی موجودہ حالات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دینی و ملی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم مشن پوری دنیا میں اسلام کا محبت و امن پر مبنی پیغام دناے میں عام کرنے کی بہترین کاوش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے آفاقی پیغام کی صحیح روح لوگوں تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ اس تحریک کا ذیلی فورم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حالیہ فوجی آپریشن میں سوات اور مالاکنڈ کے گرد و نواح کے بےگھر ہونے والے لاکھوں لوگوں کی مدد میں بھی کوشا ں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جہاں بھی رہیں ہماری پہچان پاکستان ہے، اس کی ترقی اور بہتری کا خیال ہم سب کا اخلاقی و ملی فریضہ ہے اور ہمیں ہر سطح پر اپنے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں۔ سجاد کریم نے اس موقع پر منہاج القرآن انٹرننلم اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ واقعتا عصر حاضر میں یہ تحریک گراں قدر کام کر رہی ہے۔ ملاقات میں عبد اللہ زید اور محمد اشرف بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top