سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جو ان دنوں یورپ کے تنظیمی و تربیتی دورے پر ہیں، مورخہ 17 جون 2013 کوپیرس پہنچے، آپ کے ہمراہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد ورائچ اور جنرل سیکرٹری بلال اوپل بھی تھے۔
پيرس کے شمال ميں 25 کلو ميٹر پر 7863 نفوس پر مشتمل شہر "MARCOUSSIS" ہے۔ مشیل جارموو اسي شہر سے تعلق رکھتے تھے، 78 سالہ فرنچ ميشل جارموو کو چار ماہ قبل نائجيريا ميں القاعدہ; نے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا، میشل جارمووکے اعزاز ميں ان کے آبائي گاؤں ميں ايک تقريب منعقد ہوئي۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزازميں عشائيہ ديا۔ بٹ ہاوس پيرس ميں عشائيہ کي پروقار تقريب منعقد کي گئي۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ان دنوں 2 ماہ کے تربیتی دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز ميں گرينڈ ڈنر کا اہتمام کيا۔ شيخ زاہد فياض ان دنوں 2 ماہ کے دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا ہے۔
آج کے اس پر فتن دور میں جب اسلام مخالف قوتیں متحد ہو کر بر سر پیکار ہیں اور ظاہری علم کے تکبر میں مبتلا علماء مسلمانوں کو ہی فرقہ واریت، دہشت گردی اور فتنہ و فساد میں دھکیل رہے ہیں، ایسے میں انفرادی جدوجہد سے ایمان بچانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔ اس اجتماعی پرفتن دور میں انفرادی اصلاح احوال کی آرزو کرنا ایک حسین فریب کے علاوہ کچھ نہیں۔
پی آئی اے کے ذریعے امریکہ جانے والے 272 افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے پیرس میں پھنس گئے، جن میں 70 معمر افراد بھی شامل ہیں۔ پی آئی اے کی طرف سے مناسب انتظام کے باوجود دیار غیر میں انتہائی مشکلات میں گھرے افراد کی خدمت کے لئے مورخہ 18 اپریل 2010 کو منہاج القرآن کا ایک قافلہ صدر عبدالجبار بٹ کی قیادت میں پیرس کے مقامی ہوٹل میں پہنچا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں شوریٰ، سابقہ اور موجودہ انتظامیہ کے علاوہ تمام ذیلی فورمز نے بھی بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا 28 واں یوم تاسیس دنیا بھر کی طرح فرانس میں بھی روایتی پروقار انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نماز عید کے لئے چار 4 جماعتوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس مرتبہ عید کے اجتماع میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ پاکستانیوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے دعوتی و تربیتی دورے پر ہیں۔ آپ نے اس دورے میں مرکز منہاج القرآن فرانس میں جمہ کے اجتماع سے خطاب فرمایا۔ رمضان المبارک اور مفتی صاحب کی آمد کی وجہ سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے سلسلہ میں فرانس کے دورہ پر ہیں۔ مورخہ 21 اگست 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر ایک خصوصی تربیتی اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں پیرس کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ عشائیہ میں صدر مجلس شوریٰ کے صدر چودھری محمد سعید، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل عبدالجبار بٹ ، صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چودھری اور دیگر شریک تھے۔
فرانس کے شہر مونتینی میں ایک بین الثقافتی (انٹر کلچرل) پروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں برازیل، تیونس، الجزائر، مراکش، انڈیا، مروشش اور افریقہ کے ممالک کے علاوہ پاکستانی وفود نے بھی شرکت کی، پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ایک خصوصی وفد نے صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس طارق چوہدری کی قیادت میں شرکت کی۔
یوم پاکستان 23 مارچ 1940ء برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک یادگار دن کی حیثیت رکھتا ہے اسی دن برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کو اپنی منزل قرار دیتے ہوئے علیحدہ وطن کے حصول کی خاطر برصغیر کی تقسیم کا مطالبہ کیا اور پھر بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں صرف سات سالہ تاریخی جدوجہد کے نتیجے میں قیام پاکستان کی منزل کو سر کرلیا۔
ماہ رمضان کی آمد ہو یا ماہ ربیع الاول دنیا بھر میں قائم منہاج القرآن کے مراکز کا رنگ دیدنی ہوتا ہے۔ محافل و ضیافت میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے کا پہلا پروگرام فرانس کے مرکز سارمل میں ہوا جبکہ دوسرا فرانس کا سب سے بڑا میلاد پاک کا پروگرام مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکوہنو میں ہوا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.