مانچسٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریبِ رونمائی

مورخہ: 04 اگست 2019ء

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاآراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا (انگلش ٹرانسلیشن) کی تقریبِ رونمائی مانچسٹر یوکے میں 4 اگست 2019ء کو منعقد ہوئی، تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنیشنل کی صدر ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب میں سید علی عباس بخاری، سید محمود شاہ، ابو آدم الشیرازی، تحسین خالد اور فیصل خان شریک تھے۔ پروگرام میں برطانیہ اور یورپ بھر سے علماء و مشائخ، سکالرز، محققین، دانشوروں اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے مہمانوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عملدرآمد سے جڑا ہے۔ قرآن مجید میں نباتات، حیوانات، فلکیات، جمادات اور انسانیت سے متعلق رہنمائی اور ہر سوال کا جواب موجود ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی بے مثال پذیرائی سے یہ حوصلہ اور دل کو اطمینان ملا ہے کہ الحمدللہ نوجوان نسل قرآن سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور خدمت دین کے حوالے سے جدید خطوط پر مزید تحقیقی کام کی آرزو مند ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ قرانک انسائیکلوپیڈیا کی انفرادیت یہ ہے کہ قرآن مجید میں زیر بحث آنے والے تمام احکامات ربانی کی ایک فہرست مرتب کر دی گئی ہے، جس کی مدد سے عام پڑھا لکھا مسلمان متعلقہ موضوع تک آسان رسائی حاصل کر سکتا ہے۔ قرانک انسائیکلوپیڈیا 5 ہزار سے زائد موضوعات اور 8 والیم پرمشتمل ہے، اردو میں تالیف کیے گئے انسائیکلوپیڈیا کی بے پناہ پذیرائی کے بعد انگریزی زبان میں ترجمہ کی ڈیمانڈ کی گئی تھی، الحمدللہ اس عظیم کاوش میں بھی اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔

انہوں نے کہا کہ اردو زبان میں تالیف کیے گئے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے ہزاروں والیمز خریدے گئے، یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں اس کی تقریبات رونمائی منعقد ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی خریداری کی بکس کی تعداد ایک لاکھ سے بھی زائد ہے۔ اللہ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے خدمت قرآن کی توفیق بخشی۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن امت مسلمہ کی فکری، نظریاتی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہا ہے، الحمدللہ اسی سال 40 جلدوں پر مشتمل انسائیکلوپیڈیا آف سنہ بھی مکمل ہو گا اور جامع الاحکام کے عنوان سے بھی ہزاروں احادیث مبارکہ کا مجموعہ مکمل ہو گا۔ شرکائے تقریب نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا کو امت کی ضرورت قرار دیا اور اسے تالیف کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو مبارکباد دی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ قرآن کائنات کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ قرآن سے جڑ جائیں، اسی میں ہی انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشہ پوشیدہ ہے۔ 23 سال کے طویل عرصہ میں جب نزول قرآن ہوا، 1400 سال قبل نہ تو کمپوٹر کا زمانہ تھا اور نہ کوئی گوگل سرچ تھی اور نہ ہی آج کے موجودہ دور کی تحقیقی سہولیات تھیں۔ اس کے باوجود قرآن نے تمام الفاظ و احکامات کو ایک انتہائی اعتدال کیساتھ پیش کیا۔

دنیا کا کوئی مصنف یہ نہیں بتا سکتا کہ اس نے اپنی کتاب میں کون سا لفظ کتنی دفعہ لکھا ہے لیکن یہ قرآن کا زندہ معجزہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں الفاظ کا ایک بیلنس رکھا ہے۔ لفظ دنیا اور لفظ آخرۃ دونوں الفاظ 115 مرتبہ قرآن میں آئے ہیں۔

اسی طرح شیاطین کا ذکر بھی 88 مرتبہ آیا اور ملائکہ کا ذکر بھی 88 مرتبہ قرآن میں موجود ہے۔ قرآن مجید میں لفظ مصیبۃ 102 بار آیا لیکن لفظ صبر 103 دفعہ آیا، کیونکہ مشکلات پر صبر کرنے کا درجہ افضل ہوتا ہے۔

اس طرح مرد اور خواتین دونوں کا 24 چوبیس بار قرآن میں ذکر آیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ مرد و خواتین دونوں برابری کے حقوق رکھتے ہیں۔

تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے اردو کے بعد انگریزی زبان میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت پر قائد تحریک منہاج القرآن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

National-Qur'anic-Encyclopaedia-Launch-Event-Manchester

تبصرہ

Top