پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو ’’قائد اعظم ایوارڈ‘‘ دیا گیا

ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں
اسمبلیاں خاندان غلاماں اور موجودہ پاکستانی نظام فراڈ ہے
ڈاکٹر طاہر القادری کا پاکستان لیگ آف امریکہ کے زیر اہتمام نیو یارک میں تقریب سے خطاب

پاکستان لیگ آف امریکہ کی جانب سے نیویارک میں ہونے والی پروقار تقریب کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو قائد اعظم ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب پاکستانی اور امریکہ میں بزنس کمیونٹی کے اعلی افراد کے ساتھ میڈیا کے سرکردہ افراد پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملا ازم اور ٹیرارزم دونوں ہی قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے ویژن کے خلاف ہیں، ان کا خاتمہ ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔ اسمبلیاں خاندان غلاماں ہیں اور موجودہ پاکستانی میکنزم فراڈ ہے، یہ عوام کا ترجمان نہیں۔ حکومت آئین کے آرٹیکل 8، 38اور 40 کے تحت عوام سے کئے گئے آئینی وعدوں اور ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکام ہو چُکی ہے، لہذا پاکستان میں انقلاب کی ضرورت ہے۔ میرا انقلاب آئین کے مذکورہ تین آرٹیکل کی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے۔ میرا انقلاب سبز ہو گا اس میں کوئی شخص مسلح نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ایک خاندان کی حکومت ہے، لاہور میں پلاٹ ختم ہو نے کو آ گئے ہیں لہذا ایل ڈی اے کا دائرہ اور علاقہ وسیع کر دیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ خوداس کے سربراہ بن گئے تا کہ پلاٹوں کا دھندا جاری رکھا جا سکے۔

تبصرہ

Top