امریکہ: منہاج سنڈے سکول کی گریجوایشن تقریب و تقسیم انعامات

مورخہ: 24 جون 2019ء

منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منہاج سنڈے سکول کی اختتامی تقریب 23 جون 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز دی گئیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت فاطمہ ماجد اور عدیلہ شریف نے حاصل کی جبکہ انگلش ترجمہ زید فیاض الدین اور آیت پٹیل نے کیا۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض محمد عارف زیری اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔

تقریب میں علم کی اہمیت، اساتذہ کا احترام، والدین کا ادب اور مسجد کی اہمیت کے موضوعات پر بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تقاریر کیں اور ملی نغموں سے لوگوں کو خوب محظوظ کی۔

پروگرام میں علامہ محمد شریف کمالوی نے بتایا کہ اس کورس میں بچوں کو قرآن، حدیث، سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم، اردو پڑھنا لکھنا، بنیادی فقہی مسائل، عقائد، تجوید، روز مرہ کی دعائیں اور تلاوت و نعت پڑھنا سکھایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب وہ بچوں کے لیے ایک ماہ دورانیہ پر مشتمل سمر سکول بھی کھول رہے ہیں۔ سمر سکول کا دورانیہ 30 جون سے 31 جولائی 2019ء تک ہو گا۔ آپ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروائیں تاکہ وہ دین کا علم حاصل کر سکیں۔

کورس منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں کروایا گیا اور تدریس کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی، محمدعارف، فاطمہ فیاض الدین، مناہل میمن، علیشاہ عدن، محمد عدن اخلاق اور الینا فیاض نے سر انجام دئیے۔ کورس میں شریک تمام طلبہ کو اسناد اور پوزیشن ہولڈرز کو خصوصی شیلڈز دی گئیں۔

پروگرام کی انتظامیہ میں حاجی غلام سرور، حفیظہ ناہید، عدن اخلاق، محمد شریف کمالوی، محمد عارف اور ماجد بھائی شامل تھے، جنہوں نے انتہائی خوبصورتی سے کامیاب انداز میں پروگرام کا انعقاد کی۔ آخر میں عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور لوگوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ

Top