تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

تحریک منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس مورخہ 20 دسمبر بروز سوموار بعد از نماز مغرب بمقام بنگیال میرج ہال نزد سپریم کورٹ میرپور میں منعقد ہوگی جس میں خصوصی خطاب علامہ پروفیسر رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کریں گے۔

مہمانان گرامی میں ڈاکٹر لیاقت علی ڈی آئی جی میرپور، غلام رضا نقوی ممبر کشمیر کونسل، سید ابرار سرور شاہ امیر تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر، صاحبزادہ افتخار علی ہاشمی صدر منہاج القرآن علماء کونسل آزاد کشمیر اور حافظ احسان الحق ناظم تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر کے علاوہ ممتاز سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت فرمائیں گیں۔ خواتین کے لیے پردے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top