فیصل آباد دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت، دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں : ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 08 مارچ 2011ء

چیئر مین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے فیصل آباد دھماکے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آگ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ حکومت ہاتھوں سے مصلحت کے دستانے اتارنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ایسے واقعات کا تسلسل صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی کھلی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے جبکہ زخمیوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top