فرینڈز آف پاکستان (جاپان) کے زیر اہتمام پروگرام میں علامہ شکیل ثانی کا خطاب

فرینڈز آف پاکستان جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 28 فروری 2012ء کو جو ایکشن ٹوکیو ہال میں سالانہ عظیم الشان محفل حمدونعت سجائی گئی جس میں جاپان بھر کی سیاسی ومذہبی تنظیمات کے راہنماؤں نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین سے ایک قافلہ پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچا جس کی قیادت ناظم تحریک عمران بیگ نے کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے محفل حمد ونعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سب جس رسول رحمت کے امتی ہیں وہ تو کوڑا سر میں ڈالنے والوں کو بھی دعا دیتے تھے لہذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے سب لوگ آپس میں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کریں، نفرتوں کو محبتوں میں بدل دیں، دوریوں کو قربتوں میں بدل دیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں پوری دنیا میں یہی پیغام عام کر رہی ہے لہذا ان کے دست وبازو بن جائیں۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے نماز مغرب اور عشاء کی جماعت کرائی۔ فرینڈز آف پاکستان کی انتظامیہ نے علامہ محمد شکیل ثانی کو پھولوں کے گلدستے پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اختتامی دعا کے بعد جملہ شرکاء کو ضیافت میلاد کا تبرک پیش کیاگیا۔

رپورٹ: محمد فیصل ملک، محمد ایاز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top