منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 شادیوں کی ساتویں سالانہ اجتماعی تقریب 14 اکتوبر کو ہو گی: غلام محمد قادری

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 شادیوں کی ساتویں سالانہ اجتماعی تقریب 14 اکتوبر 2012ء بروز اتوار 1 بجے دوپہر زکریا پارک گلفشاں کالونی میں ہوگی تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے بتایا کہ تقریب میں کمشنر فیصل آباد سید طاہر حسین شاہ مہمان خصوصی جبکہ مہمانان گرامی میں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم مرکزی ناظم ویلفیئر سید افتخار حسین بخاری، پروفیسر ہمایوں عباس شمسی، ملک ظفر اقبال، حضور محمد صابر، سید ہدایت رسول قادری، انجینئر رفیق نجم، خواجہ شاہد رزاق سکا، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ارشد، علامہ عزیز الحسن اعوان، رائے محمود الحسن کھرل ہونگے۔ شادیوں کی اجتماعی تقاریب میں اب تک 160 غریب اور بے سہارا بچیاں پیاگھر سدھار چکی ہیں۔ اجتماعی تقریب میں ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان دیا جاتا ہے اور فی برات 50 مہمانوں کے لیے وسیع انتظام بھی کیاجاتا ہے۔ تقریب کے انتظامات آخری مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top