منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف کے والد محترم قضائے الہی سےانتقال فرما گئے

منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر بلال یوسف کے والد محترم حاجی محمد اسلم پرویز 22 نومبر 2012ء کی رات راولپنڈی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں، (انا للہ واناالیہ راجعون)، مرحوم اپنی فیملی کے ہمراہ سپین میں ہی رہتے تھے تاہم چند گھریلو فرائض کی انجام دہی کے لیے فیملی سمیت پاکستان گئے ہوئے تھے۔ مرحوم پابند صوم و صلٰوۃ اور نیک انسان تھے ۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تاحیات رفیق تھے اور انہوں نے گزشتہ سال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرا لقادری کی سنگت میں حج بیت اللہ کی سعادت بھی حاصل کی تھی ۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائدین نے بلال یوسف کے والد محترم حاجی محمد اسلم پرویز کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ علامہ عبد الرشید شریفی، محمد نواز کیانی، مرزا محمد اکرم بیگ، نوید احمد اندلسی ، محمد اقبال چوہدری، ظل حسن قادری، محمد نواز قادری، چوہدری پرویز اختر، حاجی لیاقت علی، اشتیاق احمد قادری، حاجی زاہد اختر، حاجی نذیر اداسی، خرم شبیر، محمد عتیق، حسنات مصطفی اور دیگر عہدیداران نے مرحوم کی وفات کو بلال یوسف اور ان کی فیملی کے لیے عظیم صدمہ قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔

مرحوم کی نمازہ جنازہ 23 نومبر 2012ء کو راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم انار خان گوندل، نائب امیر تحریک راولپنڈی آصف مرزا، نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان یوسف، نائب صدر MSM راولپنڈی حافظ اشتیاق احمد، ضمیر مصطفوی اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بارسلونا، اوسپتالیت اور بادالونا میں 23 نومبر 2012ء کے نماز جمعہ اجتماعات میں مرحوم کے لیے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی جبکہ راولپنڈی و اسلام آباد سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے مرحوم کے گھر جا کر بلال یوسف سے تعزیت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top