CCPO اور کمشنر لاہور ڈویژن کی تحریک منہاج القرآن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور میں تحریک کے مرکزی قائدین سے ملاقات کی اور سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پنجاب کا موقف بیان کیا اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ منہاج القرآن کے قائدین ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، داؤد مشہدی، الطاف شاہ، حاجی غلام مصطفی ملک، شیخ زاہد فیاض اور قاضی فیض الاسلام نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب کی طرف سے ٹرانسپورٹرز کو دھمکانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

 اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رابطہ کمیٹی کے ممبر سینیٹر رضا ہارون بھی موجود تھے۔ بعد ازاں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق عباسی، CCPO اسلم تنویر اور کمشنر لاہور نے مشترکہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top