شہراعتکاف 2013 کا اختتامی روز، شیخ الاسلام کی رقت آمیز دعا

مورخہ: 08 اگست 2013ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 23واں سالانہ شہراعتکاف 8 اگست 2013ء کو چاند نظر آنے پر مکمل ہوگیا ہے۔ فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوئوں کی بستی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اختتامی دعا کرائی، اس موقع پر ہرآنکھ پرنم تھی۔

شہر اعتکاف میں معتکفین نے اپنے ایمانی جوش وجذبہ سے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ایمان افروز دروس تصوف سنے۔ معتکفین کی تعلیم وتربیت کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

آخری روز ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، حماد مصطفی قادری المدنی اور احمد مصطفی قادری العربی، امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، اور اعتکاف انتظامیہ کی طرف سے معتکفین کو الوداع کیا گیا۔

اختتامی نشست میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین سے مختصر خطاب کیا۔ آپ نے معتکفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اعتکاف میں جن عبادات و ریاضات سے مستفیض ہوئے ہیں، اس پر بقیہ زندگی میں عمل کریں۔ عبادت الہی دل میں اللہ کا نور پیدا کرتی ہے اور یہ نور محبت مصطفی اور ادب مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خالص بنتا ہے۔ اس لیے تحریک منہاج القرآن کا فیض ہے، جسے دنیا بھر میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top