علامہ محمد اقبال فانی کے والد محترم کے انتقال پر مرکزی قائدین کا اظہار تعزیت

مورخہ: 25 اگست 2013ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں منہاج اسلامک سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال فانی کے والد محترم گذشتہ دنوں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہارون آباد میں انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

علامہ محمد اقبال فانی والد محترم کے انتقال پر بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران نے علامہ محمد اقبال فانی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مرحوم نیک، پارسا، پرہیزگار، متقی اور آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سچے عاشق رسول تھے جہاں ان کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل دنیا میں کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اوران کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔علامہ محمد اقبال فانی صاحب سے اظہار تعزیت کرنے والے ان سے نیچے دیئے گئے نمبر اور ای میل پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

علامہ محمد اقبال فانی کے والد محترم کی نماز جنازہ مورخہ 25 اگست 2013 بروز اتوار رات 8:00 بجے ہارون آباد میں ادا کی جائے گی۔ محمد اقبال فانی اپنے والد محتر م کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اتوار کو صبح ناروے سے ہارون آباد پہنچ گئے ہیں ان سے اظہار تعزیت کے لئے ان کا پاکستان میں فون نمبر اور بعد ازاں ناروے کے نمبر حسب ذیل ہیں۔

پاکستان: 0092.345.7051451
ناروے موبائل فون نمبر: 0047.451.85662
ناروے فون آفس: 0047.221.91.983
ای میل:iqbal_216@yahoo.com

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top