جاپان: نیو ہاٹ مصالحہ ریستوران کی طرف سے منہاج القرآن کی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

سائتاما پریفیکچر کے شہر سوکا میں واقع معروف پاکستانی ریسٹورنٹ نیو ہاٹ مصالحہ کے رانا عامر نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی نئی انتظامیہ و کمیٹی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں منہاج القرآن جاپان کی ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے رانا عامر اور نیو ہاٹ مصالحہ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ مرکز کی نئی کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے جس کی صدارت حافظ محمدایوب کر رہے ہیں۔علامہ شکیل احمد ثانی نے دیگر اراکین کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ احمد سعید بھٹی سینئر نائب صدر ہیں، فنانس کے لئے محمد اعظم و رانا محمدا کرام، تربیتی پروگرامز کے لئے حامد بھائی، فلاح وبہبود کے لئے چیبا پریفیکچر کے محمد رفیع، نشرواشاعت کے لئے محمد ثاقب اور پروگرام آرگنائزر معروف سماجی کارکن سائیں سلیم شیروہوں گے جبکہ کمیٹی کی سرپرستی حافظ محمد یعقوب مغل کریں گے۔ علامہ شکیل ثانی نے کہا کہ وہ بہت جلد مرکز کی جمع شدہ رقم سے مسجد کی از سرنو تعمیر کا کام شروع کریں گے۔

رانا عامر اور محمد شاہد عون نے اس موقع پر منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ کافارم فل کیا۔ اس عشائیہ میں چیدہ چیدہ شخصیات میں چودھری شاہد، میاں ظفر اقبال، الیاس بٹ، حاجی قیصر محمود، رانا امتیاز، یاشیو مسجد کمیٹی کے چیئرمین ملک ریاض جیلانی، شجاع الدین شامی، اورنگ زیب زیدی، نعت خواں ٹیپو، اصغر حسین، شعبان، حبیب، دلشاد گوگی، اور ناصر ناکا گاوا نے شرکت کی۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top