اے آر وائی کے بانی چیئرمین حاجی عبدالرزاق سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرور انسان تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک و قوم کے لئے سانحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی صاحب سچے عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غریب پرورانسان تھے۔ وہ گزشتہ روز حاجی عبدالزاق یعقوب کی وفات پر تعزیت کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ان کے بھائی اور بھتیجے سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب غریبوں، بیوائوں، یتیموں کے لئے سہارا اور پوری دنیا میںQtv کے ذریعے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کے چراغ جلانے والے انسان تھے۔ حاجی صاحب کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو سکے گا اور ان کی خدمات کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تصدق سے ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top