مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے والے موجودہ کرپٹ استحصالی سیاسی و انتخابی نظام کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری

عوامی مسائل کے حل کے لیے 10 سے زیادہ پڑھے لکھے افراد کو شریک اقتدار کرینگے
انقلاب کے بعد کڑا اور بے رحمانہ احتساب ہو گا

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مڈٹرم الیکشن کی باتیں کرنے والے موجودہ کرپٹ استحصالی سیاسی و انتخابی نظام کوقائم رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ہم پرامن انقلاب کے ذریعے کرپٹ استحصالی سیاسی نظام کا کلیتا خاتمہ چاہتے ہیں۔ میری جنگ 18 کروڑ غریب عوام کے لیے ہر شخص کو روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی سہولیات مفت دینا چاہتے ہیں۔ انقلاب کے بعد کڑا اور بے رحمانہ احتساب ہو گا۔ قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی قوم کو واپس دلاؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد، ہری پور اور ہزارہ کے 5 ہزار سے زائد عہدیداران سے مرکزی سیکرٹریٹ میں دوران خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، ساجد بھٹی، احمد نواز انجم، قاضی فیض، افتخار بخاری، مشتاق سہروردی فرخت شاہ بخاری و دیگر بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پہلے 8 ماہ سے عوام کو آٹا، دالیں، چینی، کپڑا اور ضروریات اجناس پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی اور 3 ماہ میں بے زمین غریب کسانوں کو 5 کروڑ زرعی اراضی مفت تقسیم کی جائیگی۔ انقلاب کے بعد لوگوں کو دنوں اور مہینوں میں ثمرات ملناشروع ہوجائیں گے ۔انقلاب کے بعد آرٹیکل 140کے مطابق 35صوبے 150ڈسٹرکٹ گورنمنٹس، 850 ٹاؤن گورنمنٹس، 6500 یونین کونسلز بنائی جائیں گی اور ہر 500 افراد پر سٹی ولیج، 50000 افراد پر تحصیل کونسلزاور ایک لاکھ آباد پر اربن تحصیل کونسلز بنائی جائیں گی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے 10سے زیادہ پڑھے لکھے افراد کو شریک اقتدار کرینگے ۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top