فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے صدر صوفی صفدر علی عارفی رضائے الہی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک پی پی 65 کے صدر صوفی صفدر علی عارفی رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم نیک سیرت خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمت خلق اورانسانیت کی فلاح و بہبود میں بسر کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ 7 چک غوثیہ ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ نمازہ جناہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت جسپال، راجہ زاہد محمود، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سیلم، حاجی امین القادری، غلام محمد قادری، چوہدری بدر رمیض، اللہ رکھا نعیم، رانا نثار شہزاد، حاجی بوٹاگجر، ظہورالحسن، سہیل مقصود، لیاقت علی گجر و دیگر قائدین نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top