عمران خان سےاختلافات نہیں، منزل ایک ہے: ڈاکٹرطاہرالقادری

لندن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے پی ٹی آئی سے اختلافات کی خبروں کی تردید کردی، کہتے ہیں ہماری منزل اور مقصد ایک ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ عمران خان سےاختلاف کی خبروں کی مذمت کرتاہوں، تحریک انصاف سےکوئی اختلاف نہیں منزل ایک ہے، خطاب میں عمران خان سےالگ ہونےکا نہیں کہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نااُمید نہیں ہوئے ہیں، ہم نے اس ظالمانہ نظام کے خاتمے کے لئے طریقے کار کو تبدیل کیا ہے۔ ہم اس کرپٹ سسٹم کےخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ میں نے اپنی تقریر میں کبھی بھی عمران خان سے راستے جدا کرنے کا نہیں کہا جس کسی صحافی نے یہ رپوٹ دی ہے انہوں نے میرے بیان کو توڑ موڑ کے پیش کیا ہے۔

ذائع: اے آر وائی نیوز آن لائن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top