ساؤتھ افریقہ: علامہ حافظ طاہر رفیق نقشبندی سے اظہار تعزیت

پاکستان(محمد وسیم افضل) منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے صدر علامہ حافظ محمد طاہر رفیق نقشبندی (منہاجین) کی بھابی گذشتہ دنوں آبائی شہر فیصل آباد میں انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے علامہ حافظ طاہر رفیق نقشبندی کی بھابی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے علامہ حافظ طاہر رفیق نقشبندی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھابی کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے، ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top