ملتان: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام کوٹ عباس شہید میں محفل میلاد

کوٹ عباس شہید: تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے زیراہتمام 12 جنوری 2016ء کو محفل میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل میلاد میں تحریک منہاج القرآن کوٹ عباس شہید کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ وقار احمد، چوہدری محمد اکرم گجر نمبردار، قاری محمد اعجاز قادری، راؤ عظمت علی، راؤ آصف علی رزاقی، طاہر زمان اور راشد احمد علی شریک تھے۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جبکہ ذیشان علی قادری، محمد طاہر، محمد حسنین اور راؤ خاور علی خالد نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ محفل میلاد سے علامہ صاحبزادہ محمد زبیر نقشبندی، راؤ محمد عارف رضوی، علامہ حافظ علی حسن اور محمد یامین مصطفوی نے خطاب کیا۔

علامہ صاحبزادہ محمد زبیر نقشبندی نے محفلِ میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجدارِ کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے دنیا کو شعور و آگہی کی نعمت عطا ہوئی۔ سرکار دوجہاں کی آمد سے قبل دنیا ظلمت و گمراہی کے عمیق گڑھے میں گری ہوئی تھی، آمد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ تمام اندھیرے روشنی میں تبدیل ہوگئے۔ میلاد مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلامی میں جکڑی انسانیت کو حریت فکر سے مالا مال کیا۔ آج بھی اگر ہم معاشرے میں انقلاب چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں سیرت مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشنی حاصل کرنا ہوگی، اور دنیا کے ہر ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی ورنہ یہ زوال امت مسلمہ کا مقدر رہے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top