لاہور: تقریب تقسیم اسناد، گوشہء درود

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری گوشہء درود میں گوشہ نشین احباب کے درمیان اسناد کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت شکیل احمد طاہر نے حاصل کی۔ اس کے بعد جناب صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے گوشہء درود میں 10 دن کے لئے گوشہء نشین ہو کر 24 گھنٹے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک بھیجنے والے گوشہ نشین میں اسناد تقسیم کیں۔ جناب حاجی محمد ریاض نے صاحبزادہ حسین محی الدین کو گوشہء درود کی رپورٹ پیش کی جبکہ حاجی شیخ محمد سلیم قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آخر میں صاحبزادہ حسین محی الدین نے گوشہء درود سے اسناد لے کر رخصت ہونے والے احباب کو نصیحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جو نسبت اور تعلق آپ کو یہاں میسر آیا اسے گھر میں بھی قائم رکھیں۔ یہ موقع زندگی بھر میں غنیمت و سعادت ہے جس میں آپ نے 10 دن روزہ کے ساتھ ہمہ وقت حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود کے علاوہ کچھ اور نہیں کیا۔ یہ گوشہء درود دور حاضر میں بہت بڑی نعمت ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ تعلق دنیا، قبر اور آخرت ہر موقع پر کام آئے گا۔ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ حسین محی الدین نے دعا فرمائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top