منہاج القرآن کے زیراہتمام ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ جمعرات کو ہو گی

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے، جید علماء و مشائخ عظام کانفرنس میں شرکت کرینگے

Paygham e Imam e Hussain (A.S) Conference

لاہور (19 ستمبر 2018) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ’’پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ سے خطاب کریں گے، منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس میں معروف روحانی شخصیت پیر طریقت حضرت محمد شاہ ہمدانی، علامہ عبدالخبیر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد)، علامہ عمران عباس مظہری، علامہ عبدالستار نیازی (رہنما جمعیت اہلحدیث)، علامہ سید فرحت حسین شاہ (نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) سمیت علماء مشائخ، ملک پاکستان کے نامور قراء و نعت خوان ہدیہ عقیدت، معروف شعراء کرام منقبت حضرت امام حسین علیہ السلام پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و مشائخ عظام شرکت کرینگے، منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام ملک بھر میں سینکڑوں مقامات پر ’’پیغام امام حسین علیہ السلام‘‘ کے عنوان سے کانفرنسز منعقد ہوں گی جن میں تحریک منہاج القرآن کے سکالرز، فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام اور شان اہل بیت اطہار علہم السلام پر روشنی ڈالیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top