منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 14 جنوری کو ہو گی

ڈاکٹر حسین محی الدین، صوبائی وزیر فیاض چوہان، رائے تیمور بھٹی، وہاب ریاض شرکت کرینگے
ڈاکٹر اسلم غوری، ڈاکٹر شاہد سرویا سمیت معروف شخصیات فیسٹیول میں خصوصی شرکت کریں گی

لاہور (12 جنوری 2019) منہاج یونیورسٹی لاہور میں 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 14 جنوری کو ہو گی۔ فیسٹیول 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ سپورٹس فیسٹیول کا مقصد طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی و ہم نصابی سرگرمیوں میں انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول میں 48 سے زائد کھیلوں میں مختلف یونیورسٹیز، ڈیپارٹمنٹس کے سینکڑوں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ 15 روزہ سپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، بیس بال، کراٹے، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر سپورٹس رائے تیمور خان بھٹی، ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض، سیکرٹری پنجاب سپورٹس بورڈ شیخ انیس سمیت شعبہ تعلیم اور کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد سرویا خصوصی شرکت کرینگے۔

دریں اثناء ڈائریکٹر سپورٹس منہاج یونیورسٹی محمد اقبال مرتضیٰ نے فیسٹیول کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا اس موقع پر چوہدری منیر، فہد سرور بھی موجود تھے۔ فیسٹیول کے اختتام پر جیتنے والی ٹیموں، کھلاڑیوں اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top