پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال مستقبل علم سے وابستہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین

طالب علم کتاب سے محبت اور دوستی کا رشتہ استوار کریں: صدر تحریک منہاج القرآن
ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات میں اعتدال ہے جس کی سوسائٹی کو ضرورت ہے : عامر ہاشم خاکوانی
قرآنی انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹر طاہرالقادری کی بہت بڑی تالیف ہے، مقررین
خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی کی تقریب میں شرکت

لاہور (20 فروری 2019) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ قائد ڈے کی تقریب میں شریک سینکڑوں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم سے پاکستان اور عالم اسلام کا خوشحال اور محفوظ مستقبل وابستہ ہے۔ طالب علم کتاب سے محبت اور دوستی کا رشتہ استوار کریں، ڈاکٹر طاہرالقادری دنیا میں جہاں کہیں بھی گئے انہوں نے صرف کتابوں کی شاپنگ کی ان کی زندگی کتاب سے جڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم اور عبادت دو ایسے جوہر ہیں جو انسان کو عملاً اشرف المخلوقات کے مقام پر بٹھاتے ہیں، استاد کا اخلاص سے طلباء کو تعلیم دینا اور طلبا کا اسی اخلاص سے علم حاصل کرنا عبادت ہے، کوئی کالم نویس، رائٹر اپنی قوم، انسانیت کی بہتری کیلئے لکھتا ہے تو یہ اس کی عبادت ہے، کوئی وکیل فیس لیکر مقدمہ لڑنے کا حق ادا کرے اور جج صرف انصاف کو اپنی پہلی ترجیح بنا لے تو یہ ان کی عبادت ہو گی۔ عالم ربانی کا رات بھر سونا جاہل زاہد کی رات بھر کی عبادت سے افضل ہے۔

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی تقریب میں سینئر صحافی عامر خاکوانی، خرم نواز گنڈا پور، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، کرنل ر محمد مہدی، محب اللہ اظہر، ڈاکٹر شفقت اللہ بغدادی نوراللہ صدیقی جواد حامد، سید امجد علی شاہ، صابر حسین نقشبندی، شاہد لطیف نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کالج آف شریعہ کے اساتذہ اور طلباء نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ پر کیک کاٹا اور ان کی درازی عمر کی دعا کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عامر خاکوانی نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے وابستہ طالب علم خوش قسمت ہیں جنھیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکری سرپرستی حاصل ہے اور ان طالب علموں کو فی زمانہ کتاب سے دوستی کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں ان کے سیاسی کردار کی وجہ سے ان کا اصل علمی کام پوری طرح سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر طاہرالقادری کا قرآنی انسائیکلوپیڈیا ایک بہت بڑی تالیف ہے مجھے اس بات کی خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ اتنا بڑا کام ایک تنہا شخص نے کیا حالانکہ ایسے کام ادارے اور بہت ساری شخصیات مل کر کرتی ہیں۔ یہ اللہ کا ڈاکٹر طاہرالقادری پر خاص فضل ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات، تالیفات میں اعتدال ہے جس کی آج پاکستانی سوسائٹی کو سب سے زیادہ ضرورت ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی اعتدال پسند فکر کے باعث ہر مسلک اور طبقہ فکر میں محترم اور قابل عزت ہیں، موجودہ ملحدانہ اور تکفیری فکر کی یلغار کے پرفتن دور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتابیں، خطابات اور فکر بہت بڑی نعمت ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے منہاج یونیورسٹی اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور عالمگیر اسلامک سنٹرز کی شکل میں اہل پاکستان اور انسانیت کو بے مثال اداروں کا تحفہ دیا، ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہتھیار علم کتاب اور دلیل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top