کلور کوٹ (بھکر): قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب

مورخہ: 09 مارچ 2019ء

تحریک منہاج القرآن کلور کوٹ، بھکر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 9 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی اور خصوصی خطاب بھی کیا۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس، ملک امجد کہاوڑ، ضیاء اللہ عباسی، احمد حسن خان، رانا صغیر، صاحبزادہ محمد ابراہیم، ڈاکٹر عبد الغفور سبحانی، قاری فتح خان، مفتی طیب ارشد، الطاف خان، جمعہ خان، صبغت اللہ قادری، صابر خان، ڈاکٹر اسلم خان، عمر دین، شوکت مصطفوی، محمد شریف اور علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی یکسوئی سے قرآن کا مطالعہ کرتا ہے اور نفرت اور تنگ نظری ختم ہو جاتی ہے، اسکی جگہ محبت، ایثار اور مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ قرآن نے ذات پات، حسب نسب کی بنیاد پر تقسیم کی نفی اور جماعت کا تصور دیا۔ انسانیت کی رہنمائی کیلئے قرآن و سنت صراط مستقیم ہیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں قرآن پر غور و فکر اور تدبر کیا جائے۔ قرآن مجید میں انسانیت اور امت مسلمہ کو درپیش تمام مسائل کا حل موجود ہے، یہ محض مقدس کتاب نہیں ہے بلکہ کتاب حکمت و دانائی ہے اس میں سائنس، طب، ماحولیات، معاشیات، اخلاقیات تا تخلیق ارض و سماء کی غرض و غایت اور حقیقت بیان کی گئی ہے۔ منہاج القرآن اور قائد تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ میں قرآنی فکر کو عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ الحمدللہ اس جدوجہد نے اندرون بیرون ملک لاکھوں خواتین و حضرات اور نوجوانوں کے قلب و فکر میں انقلابی اثرات مرتب کئے ہیں۔

Introductory ceremony of the Quranic Encyclopedia held by MQI Kaloorkot

Introductory ceremony of the Quranic Encyclopedia held by MQI Kaloorkot

Introductory ceremony of the Quranic Encyclopedia held by MQI Kaloorkot

Introductory ceremony of the Quranic Encyclopedia held by MQI Kaloorkot

منہاج القرآن کلورکوٹ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

منہاج القرآن کلورکوٹ کے زیراہتمام قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top