رمضان المبارک کی ہر گھڑی رجوع الی القرآن کےلئے ہے: فرح ناز

مورخہ: 01 مئی 2019ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی رمضان المبارک میں تربیتی اصلاحی پروگرامز کی تیاریاں مکمل
آج عرفان الہدایہ، ایگرز، ایم ایس ایم سسٹرز، وائس اور نظامت دعوت بریفنگ دیں گی

لاہور (01 مئی2019) منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ ویمن لیگ کے ذیلی فورمز، عرفان الہدایہ، ایگرز، ایم ایس ایم سسٹرز، وائس اور نظامت دعوت نے استقبال رمضان المبارک اورشہر اعتکاف کے حوالے سے تربیتی، اصلاحی پروگرامز کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ جنکی آج 2 مئی کو چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بریفنگ دی جائے گی۔ فرح ناز نے کہا کہ رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کےلئے منہاج القرآن ویمن لیگ ایگرز کے تحت مختلف سکولز اور فیملیز سے رابطے کئے جائیں گے اور کوالیفائیڈ سکالرز انہیں مختلف دینی ایشوز اور معاملات پر آگاہی دیں گی۔ ایم ایس ایم سسٹرز کے تحت طالبات اور مختلف ادارہ جات کےلئے تربیتی پروگرامز وضع کئے گئے ہے۔ ’’وائس‘‘ مستحقین کےلئے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے حوالے سے مخیر حضرات سے مل کر اپنا کردار ادا کرے گی، اسی طرح عرفان الہدایہ پروگرام کے تحت ملک گیر دورہ قرآن کےلئے تدریسی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ فرح ناز نے کہا کہ رمضان المبارک عبادت، ریاضت، اصلاح احوال اور فہم دین کا مبارک مہینہ ہے، اس مہینے کے اکرام واحترام اور اسکی برکتیں سمیٹنے کےلئے منہاج القرآن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی تعلیم و تربیت، درس و تدریس اور روحانی ، اخلاقی تربیت کا جامع پلان مرتب کیا ہے جسکی آج 2 مئی کو بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top