انسانیت کیلئے جینے والے عظیم لوگ ہوتے ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن کے رہنما عدنان جاوید مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب
خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد، رانامحمد ادریس، جواد حامد، فرح ناز و دیگر کا خطاب
مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں، جماعتوں کا اثاثہ و سرمایہ ہوتے ہیں: مقررین

لاہور (4 جولائی 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما عدنان جاوید مرحوم کی یاد میں مرکزی سیکرٹریٹ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے اور انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں، مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی لوگ سوسائٹی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بنتے ہیں۔

تعزیتی ریفرنس میں عدنان جاوید مرحوم کے والد محترم محمد جاوید، سسر صبغت اللہ قادری، میاں زاہد اسلام و دیگر عزیز و اقارب کے علاوہ منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، رانا محمد ادریس، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، قاضی فیض الاسلام، سید امجد علی شاہ، جواد حامد، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عرفان یوسف، فرح ناز، غلام ربانی تیمور، شکیل احمد طاہر نے بھی خطاب کیا، مقررین نے عدنان جاوید مرحوم کی تنظیمی، تحریکی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، تعزیتی ریفرنس سے قبل قرآن خوانی بھی ہوئی، تعزیتی ریفرنس میں مرکزی سیکرٹریٹ کے تمام شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top