ڈاکٹر طاہرالقادری کا تنویر اعظم سندھو کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (30 اکتوبر 2019ء) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان عوامی تحریک کے سنیئر رہنما ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو کے والد کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعاکی۔

دریں اثناء صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، محمد رفیق نجم، جواد حامد، مظہر علوی، عرفان یوسف، ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، عارف چوہدری، چوہدری افضل گجر، طیب ضیا، عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، اصغر ساجد سمیت پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن کے دیگر رہنماؤں نے بھی تنویر اعظم سندھو سے انکے والد کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top