ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ’’اومان اسلامک فنانس فینٹیک فورم‘‘ میں شرکت

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مسقط میں منعقدہ ’’اومان اسلامک فنانس فینٹیک فورم‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ سالانہ فورم میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’The Role of Youth in driving the New Age Islamic Finance‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔

آپ نے کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسلامک فنانس کے نئے رحجانات، نوجوانوں کا کردار اور اسلامک فنانس میں تجدیدی حوالوں پر گفتگو کی۔

آپ نے کہا کہ IFSI کے مطابق دنیا بھر میں اسلامک کیپٹل مارکیٹ کا شیئر 2017ء کے 4 فیصد سے بڑھ کر 2018ء میں 27 فیصد تک ہو چکا ہے، جو اسلامک فنانس کے مقبول ہونے کا ایک بہترین ثبوت ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ دنیا بھر کی انڈسٹری میں اسلامک فنانس کا یہ بڑھتا ہوا رحجان اس بات کا بین ثبوت ہے کہ یوکے سمیت دیگر نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانس بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ صرف برطانیہ میں الریان بنک سمیت 20 سے زیادہ بینکس شریعہ اصولوں کے مطابق اسلامی سروسز مہیا کر رہے ہیں۔ صرف الریان بینک کے 85 ہزار سے زائد کسٹمرز اسلامی بینکاری سے استفادہ کر رہے ہیں۔

آپ نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم کمیونٹی میں اسلامی بینکاری کی تیزی سے مقبولیت قرآن کے اسلامی اکنامکس کے بطور ماڈل تسلیم کیے جانے کا شاندار ثبوت ہے۔ یہی اسلامی معیشت اور بینکاری کا وہ کامیاب ماڈل ہے، جو آج سے 14 سو سال پہلے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دنیا کو عطا کیا تھا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فورم میں سوال و جواب کی نشست میں شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ اس سیشن میں متعدد ماہرین معیشت و بنکاری نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے اسلامی بنکاری و عالمی معیشت کے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ’’اومان اسلامک فنانس فنٹیک فورم‘‘ کی طرف سے بطور معاشی ماہر خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین معیشیت و بنکاری اور دیگر امور کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

آخر میں سنٹرل بنک آف اومان کے ایگزیکٹیو پریزیڈنٹ نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو سووینئر پیش کیا۔

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

The-Oman-Islamic-Finance-Fintech-Forum

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top