تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو سندھ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب

تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن مورو سعید میمن، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن مورو الطاف میمن، رفقاء اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر آپ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top