ملزموں کو ترقیاں ملنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مورخہ: 07 مارچ 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ملزم اور چھوٹے بڑے کردار پہلے سے بہتر عہدوں پر تعینات ہو چکے ہیں، سابق دور حکومت میں سانحہ کے ملزم حکومت بدلنے پر اپنی گرفت ہونے کے خوف میں مبتلا تھے آج پرکشش تعیناتیاں ملنے پر وہ بے خوف ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو ترقیاں ملنے اور شاندار تبدیلی پر وزیراعظم کو مبارکباد دینے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے قانونی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ خصوصی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے وکلاء نے انہیں اے ٹی سی، لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء اپیلوں اور استغاثہ پر بریفنگ دی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عمران خان بطور اپوزیشن رہنما اپنے جلسوں، بیانات اور پریس کانفرنسوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا دلوانے کی بات کرتے تھے، حکومت ملنے کے بعد مظلوموں کو انصاف دینا دور کی بات سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والے سوا سو کارکنوں کو انہی کے دور حکومت میں سزائیں سنائی گئیں اور وہ پانچ سال اور سات سال کے لیے جیلوں میں بند اور ناکردہ گناہوں کی سزابھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیل شدہ دور حکومت میں کرپشن کیسز میں سزا یافتہ مشکوک دولت مند مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے چھٹی والے دن بھی دفاتر کھل جاتے ہیں مگر سلطان جیسے بیمار غریب قیدی ڈاکٹرز کی واضح ہدایات کے باوجود علاج کی اجازت کے لیے مہینوں رلتے ہیں۔

dr tauqeer shah accused in model town massacre

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top