شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 روزہ آن لائن لیکچر سیریز اختتام پذیر

مورخہ: 07 جون 2020ء

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 40 روزہ لیکچر سیریز مؤرخہ 7 جون 2020 کو اختتام پذیر ہو گئی۔ بخاری شریف کے لیکچرز سننے کےلئے پاکستان اور بیرون ملک مقیم 27ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی۔ لیکچرز سیریز کے اختتام پر انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کی دستخط شدہ سند بھی دی گئی۔ لیکچرز سماعت کرنیوالوں میں ہزاروں علماء، اساتذہ خواتین و حضرات طلباء و طالبات شامل تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فرصت کے لمحات کے علمی، تحقیقی استعمال کی سوچ کے ساتھ لیکچرز سیریز کا آغاز کیا تھا جو 7 جون کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔

لیکچرز سیریز کے اختتامی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے نصیحت ہے بے مقصد دوستیاں اور بری صحبتیں ترک کر دیں اور اپنا ناطہ کتاب سے استوار کریں۔ اچھی صحبتیں آباد اور بری صحبتیں برباد کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عطار کی دکان پر جائیں گے تو کچھ لیں یا نہ لیں خوشبو ضرور آئے گی، لوہار کی دکان پر جائیں گے تو بو اور تپش سے بچ نہیں سکیں گے، بس اچھی اور بری صحبت کے یہی اثرات اور ثمرات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان اور ملت اسلامیہ کا باوقار مستقبل ہیں، انکی تربیت اور کردار سازی ہرعالم، مبلغ، استاد، اسکالر، والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان لیکچرز کے ذریعے جو اچھی باتیں سنی گئیں اور علم حاصل کیا گیا اسکا حقیقی فائدہ اسی وقت ہو گا جب ان پر عمل کیا جائے گا اور انہیں اپنی عملی زندگی پر نافذ کیا جائے گا۔

Sanad Halaqat al-Tarbiyya Sahih al-Bukhari by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

Sanad Halaqat al-Tarbiyya Imam Ghazali by Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top