انسانی حقوق کا احترام پائیدار امن کی ضمانت ہے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

اسلام کے نظام معاشرت میں فساد فی الارض قابل گردن زدنی جرم ہے، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل
منہاج یونیورسٹی میں قائم سکول آف پیس بین المذاہب رواداری کے فروغ کی علامت ہے
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر اظہار خیال

لاہور ( ) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دنیا کی بقا، استحکام اور خوشحالی امن کی مرہون منت ہے، ایک دوسرے کے سیاسی، مذہبی، جغرافیائی، اور بنیادی انسانی حقوق کا احترام پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ورلڈ پیس ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام بین الاقوامی بھائی چارہ کے فروغ کیلئے قیام امن کو پہلی ترجیح قرار دیتا ہے، اسلام بلاتفریق رنگ و مذہب ہر ایک کے جان و مال کے تحفظ کی تلقین کرتا ہے، دستور مدینہ اس کی درخشاں اور قابل تقلید مثال ہے۔ انہوں نے کہا اسلام کے نظام معاشرت میں فساد فی الارض قابل گردن زدنی جرم ہے‏، تحریک منہاج القرآن علم، امن اعتدال اور بین المذاہب رواداری کے قرآنی اصولوں، تعلیمات اور فلاسفی کے احیاء کے لیے کوشاں ہے، جس کے عہدیدار دنیا بھر میں امن، رواداری کے فروغ کی علامت سمجھتے جاتے ہیں، منہاج القرآن کے اصلاحی کردار کے باعث بین المذاہب مکالمہ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم سکول آف پیس مختلف مذاہب کی تقابلی سٹڈی کا ایک عظیم الشان تحقیقی مرکز ہے جہاں زیرتعلیم طلباء باوقار اور پرامن فضا میں مذہبی علوم اور ان کی تاریخ پڑھ رہے ہیں اور یہ سکول آف پیس بین المذاہب رواداری کے فروغ کی ایک قابل تحسین کاوش ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top