عالمی میلاد کانفرنس 29 اکتوبر کو مینار پاکستان پر ہو گی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کریں گے

International Mawlid un Nabi Conference 2020 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تحریک منہاج القرآن کی 37 ویں عالمی میلاد کانفرنس 29 اکتوبر بروز جمعرات رات 8 بجے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر رات 1:00 بجے خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ہزاروں کی تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہونگے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہیں گے، مینار پاکستان کے پنڈال کی خصوصی تزئین و آرائش کی گئی ہے، مناسب روشنی کے لئے چار سو سے زائد الیکٹرک لائٹنگ پولز اور 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں، خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ انتظامات کیا گیا ہے، تمام شرکاء کو ماسک پہن کر پنڈال میں داخل ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔ کانفرنس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قرء اور نعت خوان حضرات کو مدعو کیا گیا ہے۔

سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں شرکاء کے لئے عالمی میلاد کانفرنس کی کارروائی دیکھنے کے لئے خصوصی ایس ایم ڈی سکرین لگائی گئی ہے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے درجنوں جنریٹرز کا بندوبست کیا گیا ہے، صفائی کا خاص خیال رکھنے کے لئے بڑی تعداد میں رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، وضو کے لئے خصوصی بندوبست اور پانی کا وافر انتظام کیا گیا ہے، عالمی میلاد کانفرنس کی کوریج کیلئے نیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا کے لئے خصوصی انکلوژر قائم کئے گئے ہیں، ایم ایس ایم اور یوتھ لیگ کے 500 سے زائد نوجوان سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top