ڈاکٹر طاہرالقادری کا سید امجد علی شاہ کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

لاہور (6 نومبر 2020) قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سید امجد علی شاہ سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رفیق نجم، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، سردار شاکر مزاری، قاضی شفیق، جواد حامد، میاں ریحان مقبول، حافظ غلام فرید، طیب ضیاء، خرم شہزاد، شہباز طاہر، قاری ریاست چدھڑ، عین الحق بغدادی و دیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں نے بھی سید امجد علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے باڑہ روڈ حضرت بابا قبرستان پشتہ خرہ پایان میں ادا کی گئی جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، خرم شہزاد، حافظ وقار، قاری ریاست، غلام ربانی تیمور اور دیگر قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top