ڈاکٹر طاہرالقادری کا ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاجینز ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ڈاکٹر نعیم انور نعمانی سمیت تمام سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، احمد نواز انجم، رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، عبدالستار منہاجین، غلام مرتضیٰ علوی، حافظ غلام فرید، عین الحق بغدادی و دیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر نعیم انور نعمانی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر دینہ، جہلم جناز گاہ مفتیاں میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top