سینئر صحافی و اینکر ڈاکٹر انیق احمد کا منہاج القرآن کے 40 ویں یوم تاسیس پر پیغام
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہیں کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب کی 40 سالہ خدمات اور منہاج القرآن کی 40 سالہ خدمات پر بات کر رہا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب ایک فرد نہیں بلکہ ایک ادارے کا نام ہیں۔ وہ ایک انجمن ہیں، انہوں نے جتنے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔ جب تک تائید نہ تو اس تائید کے بغیر گزارا نہیں کر سکتا۔
90 ممالک میں ان کے سینٹرز کام کر رہے ہیں بلکہ اللہ ان سے کام لے رہا ہے۔ پاکستان میں یتم بچوں کے ادارے ہیں، ان کا ایجوکیشن سسٹم ہے۔ یہ بہت بڑے بڑے کام ہیں، ڈاکٹر صاحب کے علمی کام سے بھی ہم سب واقف ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی تفسیر قرآن کا بھی مطالعہ کیا اور ان کی دیگر کتب کا بھی مطالعہ کیا۔ میں ڈاکٹر صاحب کی علمی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کو یوں خوش رکھے اور اپنے دین کا کام ان سے لیتا رہے۔
تبصرہ