ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا رانا آصف جمیل کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مورخہ: 03 مارچ 2021ء

تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ رانا آصف جمیل کے والد گرامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ رانا آصف جمیل کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت، حوصلہ اور توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، قاضی زاہد حسین، جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی، سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی قائدین نے رانا آصف جمیل کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل اور مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top