شہدادپور، سانگھڑ (سندھ): تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں 21 فروری 2021 کو تحریک منہاج القرآن شہدادپور کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع سانگھڑ کے رہنما محمد انور قریشی منہاجین، مرزا آصف بیگ، عرفان نوشاہی، منہاج القرآن کے ذمہ داران اور ایم ایس ایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top