منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مستحقین میں راشن کی تقسیم

Rations Distribution by Minhaj Welfare Foundation

لاہور (28 اپریل 2021ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہزاروں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا، کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے ویلفیئر کے مرکزی دفتر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ مستحقین، بیوگان اور کم آمدنی والے خاندانوں میں راشن کے بیگ تقسیم کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اصلاح احوال اور خدمت انسانیت منہاج القرآن کی نظریاتی عمارت کے دو اہم ستون ہیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جہاں خدمت دین کے لیے منہاج القرآن کو قائم کیا وہاں انسانیت کی خدمت کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن قائم کی۔ انھوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال رمضان المبارک میں غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرتی ہے اس کار خیر کے ذریعے موجودہ مہنگائی اور گرانی کے دور میں غریب خاندانوں کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Rations Distribution by Minhaj Welfare Foundation

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی توفیق سے ہر سال کی طرح اس سال بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ہزاروں غریب خاندانوں کی مدد کرنے کی توفیق میسر آئی۔ انھوں نے بتایا کہ راشن کی تقسیم کے دوران کرونا وائرس کی وبا کے باعث صحت کے عالمی اور قومی اداروں کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے فوڈ سپورٹ کے ساتھ ساتھ مستحق طلباء کی تعلیم، تھر اور چولستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اجتماعی شادیوں اور وسیلہ روزگار جیسے فلاحی منصوبہ جات چلا رہی ہے اور خدمت انسانیت میں پیش پیش ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top