تعلیم ترقی کا واحد راستہ ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 27 مئی 2021ء

منہاج ایجوکیشن کے زیر اہتمام فرید ملت سکالرشپ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب
ذہین طلباء میں 6 لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپ تقسیم کئے گئے
تقریب سے ایم ڈی منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطاب کیا

لاہور (27 مئی 2021ء) منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فرید ملت سکالرشپ ایوارڈ دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے طلباء کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذہین اور مستحق طلباء کو سکالر شپ دے کر ان کے غریب والدین کا اپنے بچوں کے حوالے سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا دیکھا گیا خواب پورا کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سکالر شپ کے لئے کوالیفائی کرنے والے طلباء و طالبات اور انہیں محنت کروانے والے اساتذہ کو مبارکباد دی۔

تقریب سے منیجنگ ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے کہا کہ منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے پڑھے لکھے پاکستان کی تشکیل کے لئے اپنا دینی و قومی کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکول روزگار کی فراہمی اور شرح خواندگی میں اضافے کا ذریعہ ہیں۔ تقریب میں منہاج گروپ آف سکولز کے ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ کلاس چہارم سے پہلی پوزیشن ام عمارہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن محمد شہریار اور تیسری پوزیشن انسہ لیاقت نے حاصل کی۔ کلاس پنجم سے پہلی پوزیشن لائناتا بتول، دوسری پوزیشن سمرین فاطمہ، تیسری پوزیشن بسمہ عرفان، کشمالہ ممتاز اور مریم نور نے حاصل کی۔ کلاس ششم سے پہلی پوزیشن ماہ نور شہزادی، دوسری پوزیشن ارہا فاطمہ اور حیدر علی، تیسری پوزیشن مناہل فاطمہ نے حاصل کی۔ کلاس ہفتم سے پہلی پوزیشن نور فاطمہ نے، دوسری پوزیشن آمنہ عارف نے اور تیسری پوزیشن عثمان رمضان اور اشمال سلطان نے حاصل کی۔ کلاس ہشتم سے پہلی پوزیشن نور فاطمہ، عروج فاطمہ، فضیلت ناز نے حاصل، دوسری پوزیشن مناہل جاوید، تیسری پوزیشن جویریہ واحد نے حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو 6 لاکھ روپے سے زائد کے سکالر شپ دئیے گئے۔

تقریب میں ڈائریکٹر ٹریننگ راشد حمید کلیامی، ڈائریکٹر لارل ہوم سکولز ڈاکٹر علی وقار قادری، ڈائریکٹر انسٹیٹیوشنز و ایجوکیشن بورڈ شعیب طاہر اور سٹاف ممبران نے تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top