نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام

مورخہ: 25 اگست 2021ء

فرقہ واریت سے اسلام اور نظریہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں
دینی مدارس کی رجسٹریشن سے مشکوک ایجنڈہ رکھنے والے بے نقاب ہونگے
مفتی امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عین الحق بغدادی و دیگر کا خطاب
ریاست رجسٹریشن نہ کروانے والے بورڈز کو اسناد جاری کرنے سے روکے

لاہور (25 اگست 2021) نظام المدارس پاکستان کے شعبہ امتحانات کے زیراہتمام دو روزہ آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نظام المدارس پاکستان کے صدر مفتی امداد اللہ قادری نے کہاکہ فرقہ واریت سے اسلام اور نظریہ پاکستان کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں۔ عصری تقاضوں کے مطابق دینی نصاب پڑھا کر نفرتوں کا خاتمہ کرینگے۔ ریاست پاکستان کے فیصلے کے مطابق دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے، جو مدارس ریاست پاکستان کے فیصلے کے مطابق رجسٹریشن نہیں کروا رہے ان کاسند جاری کرنے کا اختیار بذریعہ نوٹفکیشن ختم کر دیا جائے، رجسٹریشن سے مشکوک ایجنڈہ رکھنے والے بے نقاب ہونگے۔

ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ میر آصف اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کے وقار کی بحالی ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے یہ اسی صورت ممکن ہے کہ تمام بورڈز ایک پیج پر کھڑے ہوں اور کسی کو مدارس دینیہ کا پلیٹ فارم سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے دیں۔ اتحاد امت کیلئے تمام بورڈز کو عصری، تعلیمی، تحقیقی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ہو گا۔

آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ناظم امتحانات علامہ عین الحق بغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریننگ کے بغیر اساتذہ عصری تقاضوں کے مطابق تدریسی فرائض انجام نہیں دے سکتے۔ نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار مدارس دینیہ کے اندر ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ اس ٹریننگ سے مدارس دینیہ کے اساتذہ بہت خو ش ہیں اور وہ اسکی پذیرائی کر رہے ہیں۔ آن لائن ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے شعبہ کورسز کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضا بغدادی اور ڈاکٹر شفاقت بغدادی نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top