نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

مورخہ: 31 اگست 2021ء

نظام المدارس پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ میر محمد آصف اکبر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ علامہ میر آصف اکبر نے عاشورہ محرم الحرام میں لا اینڈ آرڈر کے مثالی انتظامات اور اتحاد امت و بین الامسالک ہم آہنگی کے لیے بروئے کار لائی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ علامہ میر آصف اکبر نے پرائمری اور مڈل کلاس سے ترجمہ قرآن کو لازمی مضمون کے طور پر پڑھائے جانے والے حکومتی فیصلہ کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عربی زبان کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے منہاج القرآن تدریسی خدمات دینے کے لیے تیار ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ قرآن ہی صراط مستقیم ہے ادارہ منہاج القرآن کی تعلیمی و تربیتی خدمات بالخصوص شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمت دین اور خدمت خلق قابل تحسین ہے وہ پوری دنیا میں اسلام اور انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور نوجوانوں کی اخلاق اور کردار سازی کر رہے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top