ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

sirat conference

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ”دعوتِ دین اور عصری تقاضے (سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں)“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں رہنمائی درکار ہو تو محسن انسانیت حضور اکرم ﷺکی حیات طیبہ بہترین نمونہ ہے۔ نوجوان حضور اکرم ﷺ کی زندگی کو نصب العین بنائیں۔ حضور اکرم ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا سب سے بڑا پہلو انسانیت کی خدمت ہے۔

حضور ﷺ کی ذات مبارکہ تمام مخلوقات کیلئے باعث رحمت ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی اطاعت کا مطلب ان کے احکامات کو ماننا ہے۔ حضور اکرم ﷺ نے انسانیت کو بہترین تہذیب سکھائی۔ نوجوان اسوہ حسنہ کے مطابق زندگی گزاریں۔ سیرت النبی ﷺ سے دکھی انسانیت کی خدمت کا بہترین درس ملتا ہے۔

کانفرنس میں صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر ابوسفیان اصلاحی (علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا)، پروفیسر ڈاکٹر غلام شمس الرحمن، ڈاکٹر شیر علی، ڈاکٹر محمد ندیم سہیل، الحاج شیخ محمد ارشد، محمد افضل سعید، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں شمس، محمد عثمان صدیقی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس میں طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

sirat conference

sirat conference

sirat conference

نمائش کتب اور آرٹ گیلری کا دورہ

sirat conference

sirat conference

sirat conference

فیصل آباد پہنچنے پر استقبال

sirat conference

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top