منہاج القرآن کی 38ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل

لاہور سے پچاس ہزار سے زائد گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے
مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی: سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس

International Mawlid un Nabi Conference 2021 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تحریک منہاج القرآن کی 38ویں عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 18 اکتوبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ہوگی، تیاریاں مکمل ہوگئیں۔ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لئے شہر لاہور سے پچاس ہزار سے زائد گھرانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اہلیان لاہور مرد و خواتین ہزاروں کی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کرکے آقائے دوجہاں ﷺ سے محبت کا اظہار کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں و کارکنان نے لاہور میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب ہر سال کی طرح اس سال بھی مینار پاکستان کے سبزہ زار میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔ مرد و خواتین کے لئے الگ الگ پنڈال بنائے گئے ہیں۔ مینار پاکستان میں آنے والے قافلوں کی رہنمائی کے لئے مختلف راستوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگائے جارہے ہیں۔ کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی شخصیات شرکت کریں گی۔ سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس جواد حامد نے کہا ہے کہ مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ عالمی میلاد کانفرنس میں اندرونِ ملک و بیرون ملک سے مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ عظام اور مذہبی رہنماء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ مینار پاکستان کے سبزہ زار کو برقی قمقموں سے روشن کر دیا گیا ہے۔

International Mawlid un Nabi Conference 2021 Minar e Pakistan Lahore Minhaj ul Quran

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top