ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شعیب اختر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا

shoaib akther mother death

لاہور (28 دسمبر2021) چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعیب اختر کو قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔ ملاقات میں راجہ زاہد محمود، عارف چوہدری، قاضی شفیق اور قاضی فیض الاسلام بھی موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top