منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک الشھادۃ العالیہ کے پہلے بیج کی تکمیل

Completion of the first badge of Minhaj School of Islamic Sciences Denmark

منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے چھ سال کی محنت سے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشھادۃ العالیہ کی ڈگری کی تکمیل کرکے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس پُرمسرت موقع پر نظامت تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے طلباء و طالبات کو اسناد و انعامات سے نوازنے کے لئے عظیم الشان کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین، رفقاء، کارکنان، اساتذہ کرام، والدین اور کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

Completion of the first badge of Minhaj School of Islamic Sciences Denmark

ڈنمارک کی سرزمین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا منظم کام پاکستان کے بعد یہاں سے شروع ہوا۔ اس وقت سو سے زائد ممالک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ہمہ جہت خدمات سرانجام دے رہی ہے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے علمی، فکری اور روحانی فیوضات سے ایک زمانہ مستفیض ہو رہا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چار مراکز قائم ہیں جہاں سے اہل ایمان کے لیے تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی خدمات کے علاوہ نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تعلیم و تربیت کا ایک مثالی انتظام ہے۔ ڈنمارک میں منہاج القرآن انٹرنیشنل دینی علم کے فروغ میں بے مثال خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کے ذریعہ سے مسلم کمیونٹی بالعموم اور نوجوان نسل بالخصوص دینی تعلیم و تربیت سے آراستہ ہو رہی ہے۔

Completion of the first badge of Minhaj School of Islamic Sciences Denmark

منہاج ایجوکیشن بورڈ ڈنمارک کے زیراہتمام اس وقت سات شعبہ جات کام کر رہے ہیں۔ جن میں شعبہ درس نظامی، شعبہ حفظ القرآن، شعبہ ناظرہ تعلیم القرآن، شعبہ اسلامک ایجوکیشن، شعبہ اُردوزبان، شعبہ شارٹ کورسز اور ڈپلومہ ایجوکیشن شامل ہیں۔ ان شعبہ جات میں چاروں مراکز پر زیرتعلیم طلباء و طالبات کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے۔ ان میں سے شعبہ درس نظامی کی ایک کلاس کے 13 طلباء و طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کے چھ سال مکمل کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن لاہور کے نصاب کے مطابق الشھادۃ العالیہ کی تکمیل کر لی ہے جبکہ شعبہ درس نظامی کی دوسری کلاس کے 12 طلباء و طالبات نے اپنے تعلیمی سفر کے تین سال مکمل کرتے ہوئے الشھادۃ الثانویہ مکمل کر لیا ہے۔ ان طلباء و طالبات کو ترجمۃ القرآن، علوم القرآن، علم التفسیر، اصول الحدیث، علوم الحدیث، علم العقائد، علم الفقہ، علم النحو، علم الصرف کے مضامین پڑھائے گئے ہیں۔ درس نظامی کے پہلے بیج کے طلباء و طالبات نے چھ سال کی محنت سے الشھادۃ العالیہ کی ڈگری کی تکمیل کرکے دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیمات میں پہلا اعزاز حاصل کر لیا۔

Completion of the first badge of Minhaj School of Islamic Sciences Denmark

Completion of the first badge of Minhaj School of Islamic Sciences Denmark

چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس عظیم کامیابی حاصل کرنے پر تمام طلباء و طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کرام کو خصوصی مبارک باد دی ہے۔ درس نظامی کے اساتذہ میں سید محمد نعیم شاہ، علامہ عبد الستار سراج، مفتی ارشاد حسین سعیدی، ڈاکٹر حافظ محمد ادریس الازہری، علامہ محمد اشتیاق الازہری، عللامہ عتیق احمد ہزاروی، علامہ قاری ظہیر احمد قادری، ڈاکٹر محمد ندیم عاصم، علامہ ضوریز خوشدل، علامہ فیض رسول، قاری محمد ندیم اختر، مریم ادریس، نفیس فاطمہ افتخار شامل ہیں۔ انہوں نے ان تمام اساتذہ کی مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے اپنے تعریفی کلمات کا اظہار فرمایا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تمام وابستگان اور مسلم کمیونٹی کے لیے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نظامت تعلیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے تحت اساتذہ کرام نوجوان نسل کی بہترین دینی و اخلاقی تربیت میں مصروف عمل ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top