منہاج القرآن فیصل آباد کا ورکرز کنونشن

منہاج القرآن

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 97، 107، 115 اور 116 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، عبدالقادر، رانا غضنفر علی، غلام محمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ سطح کے عہدیداران نے بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

منہاج القرآن

منہاج القرآن

منہاج القرآن

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top