منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی قربانیاں، مستحقین میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ محروم طبقات کو خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔

عیدالاضحی کے پہلے دن ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے مرکزی قائدین کے ہمراہ مرکزی قربان گاہ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں آباد مسلمانوں کو فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جو عرصہ 30 سال سے خدمت انجام دے رہا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان سمیت لبنان، افریقہ اور بنگلہ دیش میں اجتماعی قربانیاں کی گئیں اور لاکھوں مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاہور سمیت تین سو مقامات پر اجتماعی قربانیاں کی گئی ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ قربانی اسلامی تہذیب و ثقافت اور اخوت و مساوات کا عظیم الشان مظہر ہے۔

سیکرٹری قربانی مہم خرم شہزاد نے بتایا کہ اس سال بھی جانور ذبح کرنے کے لئے جدید سلاٹر ہاؤس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور مستحقین تک قربانی کا گوشت بروقت پہنچانے کے لئے سینکڑوں والینٹیئرز نے عیدالاضحی کے تینوں روز خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے پسماندہ علاقوں میں ڈور ٹو ڈور جا کر قربانی کا گوشت پہنچایا۔

نائب ناظم اعلیٰ ایڈمنسٹریشن جواد حامد نے کہا کہ دنیا بھر سے لوگ فریضہ قربانی کی ادائیگی کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہم نے اس اعتماد پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کر اس فریضہ کو انجام دیا۔

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

collective sacrifice under Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top